Wednesday, April 24, 2024

آج بھارت تقسیم اور پاکستان متحد ہے ، فواد چودھری

آج بھارت تقسیم اور پاکستان متحد ہے ، فواد چودھری
March 2, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا آج بھارت تقسیم اور پاکستان متحد ہے۔ بھارت کے اندر بھی اس کے جنگی جنون پر تنقید ہو رہی ہے۔ لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہم مستحکم افغانستان اور بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن بھارت ہمیں کمزور رکھناچاہتا ہے تو ہم بھی کمزور کرنا جانتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے طے کرنا چاہتا ہے اور خطے میں امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا ہم جنگ پر یقین نہیں رکھتے،خطے میں امن چاہتے ہیں۔ لڑنا پڑا تو لڑ کر دکھا دیں گے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں سب سے پہلے تعلیم ہے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ وطالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔