Thursday, April 18, 2024

آج بچت کریں گے تو کل 2 روٹیوں کی جگہ ڈھائی روٹی بھی کھا سکیں گے، مشتاق غنی

آج بچت کریں گے تو کل 2 روٹیوں کی جگہ ڈھائی روٹی بھی کھا سکیں گے، مشتاق غنی
April 4, 2019

 پشاور (92 نیوز) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے غربت ختم کرنے کا انوکھا فارمولہ بتا دیا۔ کہنے لگے آج دو کی جگہ ایک روٹی کھائیں، آج بچت کریں گے تو کل 2 روٹیوں کی جگہ ڈھائی روٹی بھی کھا سکیں گے۔

 اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے غربت کے خاتمے کے لئے عجیب منطق پیش کر دی۔ کہنے لگے کہ آج ہم بچت کریں گے اور دو کی جگہ ایک روٹی کھائیں گے تو کل ڈھائی روٹیاں بھی کھا سکیں گے۔

 صرف یہی نہیں  مشتاق غنی نے ڈیزل، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں جلد نیچے آنے کی پیشگوئی بھی کر دی۔

 مشتاق غنی نے انکشاف کیا کہ بحیثیت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی انہوں نے 5 ارب روپے کی خرد برد کی نشاندہی کی، اب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 انہوں نے نیب پر بھی خوب تنقید کی اور کہا کہ احتساب بیورو کے حکام اب تک کوئی ایسا کیس یہاں سامنے نہیں لا سکے ہیں جس میں ملزم کو سزا ہو سکے۔