Friday, May 17, 2024

آج بد ترین ہارس ٹریڈنگ دنیا نے دیکھی ، شہباز شریف

آج بد ترین ہارس ٹریڈنگ دنیا نے دیکھی ، شہباز شریف
August 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا آج بد ترین ہارس ٹریڈنگ دنیا نے دیکھی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کو 64 ارکان نے سپورٹ کیا۔ آزاد اور اوپن ماحول میں چیئرمین سینیٹ ہار گئے۔ خفیہ ووٹنگ میں اپوزیشن کے 14 ووٹ کم ہو گئے۔ قوم نےدیکھا سلیکٹڈ حکومت عوام کی عدالت میں ہار گئی۔ ان کا کہنا تھا فیصلہ ہوا اگلے ہفتے اے پی سی کال کریں گے ۔ دوسری طرف بلاول بھٹو نے کہا سینیٹ میں آج کھلےعام حملہ ہوا۔ چیئرمین سینیٹ کو اخلاقی طور پر آج ہی استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا پارٹی میں دیکھیں گے کون ہے جو دباؤ میں آیا اور ضمیر بیچا۔ سینیٹ میں اصلاحات لے کر آئیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری بولے جمہوریت کا جنازہ نکلا ، یہ کس چیز کا جشن منا رہےتھے۔ ہم مل کر یہ لڑائی سڑکوں اور پارلیمان میں جاری رکھیں گے۔ عوام اور اپوزیشن متحد ہے۔