Friday, April 19, 2024

آج انڈیا کیلئے ایک اور 27 فروری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آج انڈیا کیلئے ایک اور 27 فروری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
July 17, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عالمی عدالت انصاف کے دہشتگرد کلبھوشن کے حوالے سے آنے والے فیصلہ پر کہا آج انڈیا کیلئے ایک اور 27 فروری ہے، ان کو ایک بار پھر سرپرائز مل گیا۔ اللہ کا شکر ہے اس نے پاکستانی عوام کو سرخرو کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا اٹارنی جنرل ، ان کی ٹیم اور تمام لوگوں نے بہترین کام کیا ۔ عالمی عدالت کا جو فیصلہ آیا اس سے بہتر فیصلہ نہیں آسکتا تھا۔ ہم نے کہا سزا قانون کے مطابق ہے، اس کو مانا گیا۔ عالمی عدالت نے فیصلے میں کہا پاکستان چاہے تو اس کو ریویو کر سکتا ہے۔ ملٹری کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار نہیں دیا گیا۔ آئی سی جے نے کلبھوشن کی رہائی کی درخواست بھی مسترد کی ۔ انہوں نے مزید کہا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔ شارٹ نوٹس میں عالمی عدالت میں گئے۔ عالمی عدالت میں کیس تھا آرمی چیف نے اسی لیے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ کلبھو شن کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس ہے۔