Friday, April 19, 2024

آج اداکار رنگیلا کی 82ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

آج اداکار رنگیلا کی 82ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
January 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری کامیڈین رنگیلا کی بیاسی ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، رنگیلا کوفلمی افق پر بطوراداکار، ہدایتکار، فلم ساز اور گلوکار بھی بے شمار کامیابیاں ملیں۔ فلم انڈسٹری کے عظیم کامیڈین رنگیلا کا اصلی نام سعید خان تھا، وہ فلمی دنیا میں رنگیلا کے نام سے معروف ہوئے۔ سعید خان خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار میں یکم جنوری 1929میں پیدا ہوئے ،  وہ چار عشرے  تک اپنے مزاح سے شائقین کوہنساتے رہے۔ اداکار رنگیلا نے اپنی منفرد اداکاری سے لوگوں کے دلوں اپنی ڈھاک بٹھائے رکھی ۔  رنگیلا نے جہاں اپنی منفرد اداکاری سے اپنا الگ مقام حاصل کیا وہیں اپنی آواز کاجادو جگاکر شائقین سے خوب داد بھی حاصل کی ۔ رنگیلا نے متعدد اردو ،پنجابی فلموں میں کام کیا اور دس نگار ایوارڈز جیتے، ایک عرصہ کی علالت کے بعدرنگیلا 68 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔