Saturday, April 20, 2024

آبی تنازعات پر پاک بھارت واٹرکمشنرز کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

آبی تنازعات پر پاک بھارت واٹرکمشنرز کے درمیان مذاکرات آج ہونگے
August 28, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) آبی تنازعات پر پاک بھارت واٹرکمشنرز کے درمیان مذاکرات آج لاہور میں ہونگے۔ بھارتی وفد  واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سیکسینا کی سربراہی میں 9 رکنی وفد آج واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت آبی وسائل کے جوائنٹ سیکرٹری سید مہر علی شاہ کریں گے جبکہ ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن اور نیسپاک کے حکام معاونت کرینگے۔ مذاکرات میں پاکستان دریائے چناب پر بننے والے دو متنازعہ بھارتی منصوبے پکل دل اور لوئر کلنائی پر اپنے اعتراضات بھارتی حکام کے سامنے اٹھائے گا۔ وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر 92 نیوز کو بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان بھارت کو آبی تنازعات کے حل کے لیے کمیشن آف انڈس واٹر کے کردار کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دے گا۔ بھارتی وفد نیسپاک کے ہیڈ کوارٹرز میں 2 روزہ مذاکرات کے بعد 31 اگست کو واپس لوٹے گا۔ پاکستان نے بھارت کے متنازعہ آبی منصوبوں کے سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف وزری قرار دیا ہے۔