Sunday, September 8, 2024

آبدوزنما اسکوٹر کرائے پر دستیاب

آبدوزنما اسکوٹر کرائے پر دستیاب
December 1, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) جزیرہ بہاماز میں آپ کو کرایے پر آبدوز نما ذاتی اسکوٹر فراہم کیا جاتا ہے جس کے ذریعے آپ سمندر میں جا کر وہاں کے ماحول اور آبی حیات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ یہ اسکوٹر آپ کو سمندر میں 15 فٹ گہرائی تک لے جاسکتی ہے۔اسکوٹر میں لگے ایئر ببل کے باعث آپ کو کسی آکسیجن ماسک کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ اس اسکوٹر کے ذریعے  آپ بھیگے بغیر آبی زندگی کا لطف اٹھا سکیں گے۔