Friday, April 19, 2024

آبادی بڑھے گی تو وسائل کم ہوتے جائیں گے ، چیف جسٹس پاکستان کی 92نیوز سے گفتگو

آبادی بڑھے گی تو وسائل کم ہوتے جائیں گے ، چیف جسٹس پاکستان کی 92نیوز سے گفتگو
December 8, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جوں جوں آبادی بڑھتی جائے گی  وسائل کم پڑتے جائیں گے ۔ 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آبادی سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنا میڈیا کی ذمہ داری ہے ، پہلے کی نسبت اب اسلام آباد تنگ پڑ گیا ہے ، اپنے اسکول گیا تھا جہاں تعلیم حاصل کی، اب وہ مجھے تنگ لگا، یہاں تک کے دل کی شریانیں تک تنگ پڑنے لگیں ہیں ۔ اس سے قبل چیف جسٹس نے  راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کو معیاری سہولیات میسر نہیں،اسپتالوں کی یہ حالت ہے کہ ایک، ایک بستر پر 3،3 مریض پڑے ہیں چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ رجسٹری لاہور بھی پہنچے جہاں ان کی آمد سے قبل ہی سائلین کی بڑی تعداد جمع ہو گئے ۔ سائلین نے مسلم لیگ ن کے خلاف نعرے بازی کی اور چیف جسٹس پاکستان سے مدد کی اپیل کی ۔