Thursday, April 25, 2024

آب زم زم کیلئے 10 ہزار نئے کولر فراہم کر دیے گئے ‏

آب زم زم کیلئے 10 ہزار نئے کولر فراہم کر دیے گئے ‏
May 6, 2019
مکہ  ( 92 نیوز) رمضان المبارک میں زائرین کی کثیر تعدادکی آمدکےپیش نظر آب زم زم  کے لئے دس ہزار نئے کولر فراہم کر دیے گئےہیں۔ سعودی حکومت نےماہ مقدس میں خانہ کعبہ کی زیارت کیلئےآنےوالےعمرہ زائرین کیلئے آب زم زم کےدس ہزار نئے واٹر کولر فراہم کر دیے ۔ نئے کولرز آنے کے بعدحرم شریف میں واٹرکولرزکی مجموعی تعداد25 ہزارہوگئی ہے۔حرم مکی میں صرف زم زم کیلئے ماربل کی 650 ٹنکیاں اور 216 اسٹیل کےٹینک بھی کام کر رہے ہیں۔ خدمات سے متعلق امور کے سربراہ محمدالجابری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اپنی انتہائی کوششیں صرف کر رہی ہے تاکہ مسجد حرام کارخ کرنےوالوں کو تمام تر سہولیات بآسانی میسر ہوں اور وہ اپنی عبادات  پوری سہولت کے ساتھ انجام دے سکیں۔ دوسری جانب سقیا زم زم پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مشاری المسعودی  کہتے ہیں کہ نئے واٹر کولرزاعلیٰ کوالٹی کے حامل ہیں جوپانی کوٹھنڈارکھتےہیں اوران پرموسمی حالات  اثر انداز نہیں ہوتے۔