Friday, March 29, 2024

آئیڈیاز 2018کا دوسرا روز، جنرل قمر جاوید باجوہ ، صدرآزاد کشمیر کی شرکت

آئیڈیاز 2018کا دوسرا روز، جنرل قمر جاوید باجوہ ، صدرآزاد کشمیر  کی شرکت
November 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز) دفاعی سازو سامان کی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آج دوسرا روز  ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور غیر ملکی سفارتکاروں سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ دفاعی سازو سامان کی نمائش میں 500 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات پیش  کی گئیں جب کہ  پاکستان میں تیار کردہ جدید اسلحہ ، ڈرونز اور ریڈارز شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے دوسرے روز  زمینی جنگ میں دشمن کو نیست و نابود کرنے والا  الخالد ٹینک توجہ کا مرکز  بنا رہا ۔ الخالد ٹینک پاک فوج کا اہم ترین ہتھیار ہے اور  دنیا کے بہترین ٹینکوں میں شمار کیا جاتا ہے  ۔ پاک فوج کے کامیاب ہتھیار الخالد ٹینک کی اپ گریڈ کرنے کا مشن بھی جاری ہے ۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے تیار کردہ الضرار ٹینک کی فائر پاور اور گن کو اپ گریڈ کردیا گیا  ۔ تُرک کمپنی کے تیار کردہ پیراشوٹ سمیولیٹر نے بھی توجہ حاصل کر رکھی ہے  جو  بیک وقت 6 کمانڈوز کو 12 ہزار فٹ بلندی تک لے جاسکتا ہے  جبکہ کمانڈوز آپس میں اور زمین پر موجود ٹیم سے رابطے میں رہتے ہیں  ۔