Friday, March 29, 2024

آئیڈیاز 2018 کے پہلے روز ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مختلف وفود سے ملاقاتیں

آئیڈیاز 2018 کے پہلے روز ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مختلف وفود سے ملاقاتیں
November 27, 2018
کراچی (92 نیوز) دسویں انٹر نیشنل دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) کے دوران مختلف ممالک سے آنے والے وفود چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات کرنے والے مختلف وفود میں اٹلی،اردن، ایران، تھائی لینڈ ، ترکمانستان ، سری لنکا، سوڈان، عراق ، فلپائن ، کویت، ملائیشیا، نائیجیریا اور یونان سے آنے والے معززین شامل ہیں۔ آئیڈیاز2018 کے سلسلے میں پاکستان آنے والے مختلف ممالک کے وفود پاک بحریہ کے مختلف جہازوں اور یونٹس کا دورہ بھی کریں گے اور پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز کے پہلے روز عراقی بحریہ کے سربراہ میجر جنرل احمد جاسم معارج، ایران کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف اور ڈپٹی کو آرڈینیٹر برائے اسلامی جمہوریہ ایران آرمی رئیر ایڈمرل پروفیسر حبیب اللہ سیاری، ڈائریکٹر نیول پراجیکٹ ترک نیوی رئیر ایڈمرل ایم سواز اور جناب مرات اکینچی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ٹی ایم ترکی نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ فرسٹ ایڈمرل کموڈور روزلین بن محمد یونس ،کمانڈر لومٹ نیول بیس رائل ملائیشین نیوی نے بھی چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔ پہلے روز کی ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعاون، تربیتی اشتراک اور میری ٹائم افئیرز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف ممالک سے آنے والے معززین سے ملاقات کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے میری ٹائم سیکٹر کے تمام شعبوں بشمول پلیٹ فارمز کی تعمیر، ہتھیاروں اور سنسرز کی تیاری اور افسران اور جوانوں کے لئے باہمی تربیتی تعاون کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی اور خطے میں امن کے حصول کے لئے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول اور دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ کثیر جہتی تعاون کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کے ساتھ ملاقات کرنے والے معززین نے باہمی تعاون اور اشتراک کے لئے پاک بحریہ کی پیشکش کو سراہا اور خطے کی سمندری حدود میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پاک بحریہ کے عزم اور اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔