Sunday, September 8, 2024

آئیڈیاز 2018 کے آخری دن مسلح افواج کا دہشتگردوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ

آئیڈیاز 2018 کے آخری دن مسلح افواج کا دہشتگردوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ
November 30, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں دفاعی ساز وسامان کی نمائش آئیڈیاز دوہزاراٹھارہ کے آخری دن تینوں مسلح افواج کے جوانوں نے دہشتگردوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ جوانوں نے طلبا کی یرغمال بس کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کروایا۔ پاکستان نیوی، ائیر فورس اور پاکستان آرمی کے کمانڈوز نے کارروائی میں حصہ لیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے اس عملی مظاہرہ دیکھا اور جوانوں کو خوب داد دی۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کس طرح اترا جاتا ہے۔ جوانوں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے اتر کر بتایا۔ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے زیر قبضہ کمپائونڈ کو کلئیر کرنے کا عملی مظاہری دیکھایا۔ غیرملکی مندوبین  نے بھی فوجی جوانوں کی قابلیت کی داد دی۔