Thursday, April 18, 2024

آئیڈیاز 2016 نمائش منگل کو ہوگی

آئیڈیاز 2016 نمائش منگل کو ہوگی
November 20, 2016

 کراچی(92نیوز) آئیڈیاز 2016 چارروزہ اسلحہ کی نمائش منگل کو ہوگی اور آئیڈیاز دوہزار سولہ میں چودہ ایم او یوز سائن کئے جائیں گے   روس کی تین اسلحہ ساز کمپنیاں بھی نمائش میں حصہ لے رہی ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی سب سے بڑی اسلحے کی نمائش اب پہلے سے بڑی اور خوب سے خوب تر انداز میں ہوگی۔  ایکسپو سینٹر کراچی میں آئیڈیاز دو ہزار سولہ کے حوالے سے کرٹن ریزر ایونٹ منعقد کیا گیا چار روزہ نمائش میں روس سمیت 34 ممالک کی 418 کمنیز اپنی مصنوعات متعارف کروائیں گی ایکسپو سینٹر کے آٹھ ہالز میں انتظامات مکمل کرلیے گئے

ڈائریکٹر کورڈ بریگیڈئر وحید ممتاز کہتے ہیں  پاک فوج دشمن کو جواب دینے کے لئے تیار ہے   جبکہ آئیڈیاز دو ہزار سولہ میں چودہ ایم او یوز سائن کئے جائیں گے ۔