Tuesday, April 23, 2024

آئیڈیا 2016 نمائش : ترک کمپنی نے پاکستان کے ساتھ  2 ایم او یو سائن کرلئے

آئیڈیا 2016 نمائش : ترک کمپنی نے پاکستان کے ساتھ  2 ایم او یو سائن کرلئے
November 22, 2016

 

کراچی(92نیوز)آئیڈیا دوہزار سولہ میں پاکستان کے جدید دفاعی سازو سامان نے غیر ملکیوں کو گرویدہ بنالیا، ترک کمپنی نے پاکستان کے ساتھ دو ایم او یوز سائن کرلئے۔

تفصیلات کےمطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کا میلہ سجا تو پاکستان کا جدید دفاعی سازو سامان غیرملکیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا،غیر ملکی کمپنیز نے پاکستان میں تیار کردہ سازو سامان کی ڈیزائننگ اور معیار  کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ یہ وجہ ہےکہ دفاعی نمائش کے پہلے ہی روز ترک کمپنی کو پاکستان کے ساتھ دو ایم اویوز سائن کرنا پڑگئے، پہلا ایم او یو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور وزارت دفاع ترکی جبکہ دوسرا ایم او یو بدر ایکسپو سولوشن پاکستان اور ہائی ٹیک پورٹ ترکی کے درمیان سائن ہوا۔