Sunday, May 12, 2024

آئیور میکٹین نامی دوا کورونا وائرس کیخلاف انتہائی مؤثر، آسٹریلوی ماہرین

آئیور میکٹین نامی دوا کورونا وائرس کیخلاف انتہائی مؤثر، آسٹریلوی ماہرین
January 7, 2021

میلبرن (92 نیوز) کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی نئی قسم اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافے نے جہاں دنیا کو پریشان کر رکھا ہے،،، وہاں وبا کے خلاف متاثر ادویات میں ایک اور اضافہ بھی ہوا ہے۔ آسٹریلوی ماہرین کے مطابق آئیور میکٹین نامی دوا کورونا وائرس کیخلاف انتہائی مؤثر ہے۔

بین الاقوامی فزیشنز کی ایک تنظیم نے پہلے بھی آئیورمیکٹین کے استعمال کا مشورہ دیا تھا، تاہم آسٹریلوی ڈاکٹرز نے اسے ’’ونڈر ڈرگ‘‘ قرار دیا ہے۔

اگرچہ آئیورمیکٹین کا استعمال کورونا وائرس کے خلاف بڑے پیمانے پر شروع نہیں ہوا، تاہم اسے پیراسائٹک انفیکشنز کے یخلاف پہلے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے، تنظیم کے مرکزی لیڈر کا دعویٰ ہے کہ بہت سے ڈاکٹر پہلے ہی اس دوا کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال کر ارہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئیورمیکٹین کے استعمال سے کورونا وائرس کا 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں خاتمہ ہو سکتا ہے،،، اس دوا کی مدد سے انسانی جسم کے صحت مند خلیے وائرس کو ختم کرنے کا کام تیزی سے مکمل کرلیتے ہیں۔

آسٹریلوی ریسرچ کے مطابق آئیورمیکٹین کا استعمال دیگر 2 ادویات ڈوکسی سائیکون اور زنک کے ساتھ ملا کر کرنے سے انتہائی مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔

آئیورمیکٹین کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہے، کورونا وبا کے علاج کیلئے اس کا کورس پورا کرنے پر صرف 12 سینٹ کا خرچہ آتا ہے۔