Friday, April 26, 2024

آئیوا: ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم میں بل کلنٹن اور گلوکارہ کیٹی پیری کی شرکت، ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی مہم میں سب سے آگے

آئیوا: ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم میں بل کلنٹن اور گلوکارہ کیٹی پیری کی شرکت، ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی مہم میں سب سے آگے
October 25, 2015
سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے گزشتہ روز گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ آئیوا میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ نائب صدر جوزف بائیڈن کے آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے بعد ہلیری کی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ آئیوا میں ہلیری کی انتخابی مہم کی خاص بات ریلی میں بل کلنٹن کی شمولیت تھی، بل کلنٹن اب تک ہلیری کی مہم میں زیادہ سرگرم نہ تھے۔ آئیوا میں ہونیوالے رود شو کے دوران کیٹی پیری نے حاضرین کو اپنے مشہور نغمات سنائے۔ دوسری طرف اے ایف ایس سی ایم ای مزدور یونین نے بھی ہلیری کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یونین کے ارکان کی تعداد سولہ لاکھ سے زیادہ ہے۔ ہلیری صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کی مہم میں اب تک سب سے آگے ہیں۔ جمعرات کو بن غازی میں امریکی سفارتکار کی ہلاکت کے واقعے کے حوالے سے کانگرس میں ہلیری نے انتہائی دھیمے انداز میں سوالوں کے جواب دیئے جس سے ان کا تاثر مزید بہتر ہوا ہے۔