Sunday, September 8, 2024

آئیوا: صدارتی ووٹنگ سے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کا آخری مباحثہ

آئیوا: صدارتی ووٹنگ سے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کا آخری مباحثہ
January 19, 2016
آئیوا (ویب ڈیسک) آئیوا میں صدارتی ووٹنگ سے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کا آخری مباحثہ جس میں امیدواروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صرف امریکا ہی داعش کے خلاف جنگ کا ذمہ دار نہیں ہونا چاہیے۔ آئیوامیں ووٹنگ سے قبل آخری مباحثے میں ہیلری کلنٹن نے برنی سینڈرس کی گن کنٹرول پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سوال پر کہ آتشیں اسلحہ بنانے والوں پر مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے یا نہیں ‘‘پس وپیش’’ سے کام لے رہے ہیں۔ سینڈرس نے ان کی تنقید کو ‘‘غیر صاف گو’’ قرار دیا ور کہا کہ وہ ہمیشہ گن لابی کے خلاف کھڑے ہوئے۔ تاہم اومائلی نے یہ کہہ کر میدان مار لیا کہ ہیلری کلنٹن اور برنی سینڈرس کے گن کنٹرول کے متعلق مؤقف میں ہمیشہ غیرمستقل مزاجی رہی ہے جبکہ وہ واحد ہیں جنہوں نے اپنی گن کنٹرول پالیسی کو تبدیل نہیں کیا تاہم داعش کے معاملے پر تینوں امیدواروں کے بیان میں ہم آہنگی دیکھی گئی۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور قطر جیسے امیر ملک بھی داعش کے خلاف جنگ کا حصہ بنیں۔