Thursday, March 28, 2024

آئینی ماہرین کا ویڈیو لیک اسکینڈل پر عدالتی تحققیات کا مطالبہ

آئینی ماہرین کا ویڈیو لیک اسکینڈل پر عدالتی تحققیات کا مطالبہ
July 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مریم نواز کے احتساب عدالت کے جج پر الزامات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، آئینی ماہرین نے عدالتی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس سےملک  میں نئی ہلچل مچ  گئی ، وکلا رہنماؤں نے سوال اٹھا دیے ،عدالتی تحقیقات اور مریم نواز کے خلاف  فوری کارروائی کامطالبہ کردیا۔ بیرسٹر علی ظفر کاکہناتھا کہ جج صاحب نے تردید کردی ہے ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا،معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیےویڈیو جھوٹی نکلی تو ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزازاحسن نے  کہا کہ مسئلہ یہ ہے کیمرہ کس نے لگایا اور پیچھے کون تھا ،ان ایڈیٹڈ ویڈیو اور آڈیو دینا ہوگی،جعل سازی ثابت ہونے پر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ وکیل رہنما احمد اویس نے  حکومت سے فوری طورپر ویڈیو کےفرانزک آڈٹ کامطالبہ کردیا،ان کاکہناتھا کہ مریم نواز نے پاکستان پر بہت بڑا حملہ کیا ہے،فوری کارروائی ہونی چاہیے۔ احمد اویس ایڈووکیٹ کاکہناتھا کہ کارروائی کے وقت بھول جانا چاہیے کہ مریم نواز کون اور کس کی بیٹی ہیں۔