Friday, May 17, 2024

آئین کے مطابق شفاف انتخاب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، فواد چودھری

آئین کے مطابق شفاف انتخاب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، فواد چودھری
March 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ، آئین کے آرٹیکل دو سو اٹھارہ تین کے مطابق شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا، سپریم کورٹ کا حکم بھی تھا مگر ٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی۔ وزیراعظم کا آئینی مؤقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر کوئی سوال نہ اٹھتا۔