Saturday, April 27, 2024

آئین کا آرٹیکل 6 پارلیمانی نظام کے دفاع میں زیادہ موثر نہیں، اس کا متبادل دیکھنا چاہیے، پارلیمانی نظام کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانا چاہیے: رضاربانی

آئین کا آرٹیکل 6 پارلیمانی نظام کے دفاع میں زیادہ موثر نہیں، اس کا متبادل دیکھنا چاہیے، پارلیمانی نظام کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانا چاہیے: رضاربانی
May 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ پارلیمانی نظام کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں، سیاسی جماعتوں اور بیوروکریسی میں موجود چند عناصر اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازش کررہے ہیں، اس لئے کہا جارہا ہے کہ صوبوں میں اٹھارہویں ترمیم کے تحت نظام چلانے کی صلاحیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبوط مرکز نہیں، مضبوط صوبوں کی ضرورت ہے، کراچی میں امن و امان کی بہتری کیلئے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے، کراچی میں جو واقعہ ہوا وہ بڑی بدقسمتی تھی، ایسے واقعات تو مکمل امن و امان میں بھی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں حکومتی رویہ میں بہتری آئی ہے، وزراءاب سینیٹ کے اجلاس میں مستقل بنیادوں پر شریک ہوتے ہیں۔ اگر اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کو رول بیک کیا گیا تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہونگے، آئین کا آرٹیکل چھ پارلیمانی نظام کے دفاع میں زیادہ موثر ثابت نہیں ہوا اس لئے اس کا متبادل دیکھنا چاہیے۔