Wednesday, April 24, 2024

آئین میں جوڈیشل کمیشن کا کوئی کردار نہیں: مولانا فضل الرحمن

آئین میں جوڈیشل کمیشن کا کوئی کردار نہیں: مولانا فضل الرحمن
April 30, 2015
ملتان (92نیوز) جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کاآئین میں کوئی کردار نہیں ہے، استعفے دینے والے اجنبی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 34مستعفی ارکان ایوان میں اجنبی ہیں۔ اس صورتحال میں سپیکر کارول بھی آئین اور قانون سے ہٹ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی یکجہتی پاکستان سے ہے۔ چین سے اقتصادی معاہدوں پر بھارت کو تحفظات ہیں، بھارت کا آئین فرقہ ورانہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ہی نہیں ملک بھر میں آپریشن ہورہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں الیکشن ٹربیونل کا کردار ہے، جوڈیشل کمیشن کا کوئی کردار نہیں ہے۔