Sunday, April 28, 2024

آئین اور قانون کو نہ ماننے والے مجھے سپیکر نہ ماننے کی باتیں کرتے ہیں : سپیکرایاز صادق

آئین اور قانون کو نہ ماننے والے مجھے سپیکر نہ ماننے کی باتیں کرتے ہیں : سپیکرایاز صادق
January 2, 2017

 کراچی(92نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صآدق کا کہنا ہے کہ آئین  اور قانون کو نہ ماننے والے مجھے سپیکر نہ ماننے کی باتیں کرتے ہیں ۔ اسمبلی میں بہت سارے معاملات پر قانون سازی زیر غور ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کی رہائش  گاہ  پر انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا  تھآ کہ میرا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے تعلق بہت پرانا ہے میری دوستی کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ  ہاؤس چلانے کے لیےفہمیدہ مرزا سے ٹپس لیتا رہتا ہوں مجھے سپیکر نہ ماننے والے آئین اور قانون کو نہیں مانتے ۔ ان کا کہنات ھا کہ بلاول بھٹو ہوں یا زرداری جو بھی اسمبلی میں آئے گا  ویلکم کہونگا ۔