Saturday, April 27, 2024

آئین اداروں کی تضحیک کی اجازت نہیں دیتا، میجر جنرل آصف غفور

آئین اداروں کی تضحیک کی اجازت نہیں دیتا، میجر جنرل آصف غفور
November 23, 2017

 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آئین کو اس کی روح کے مطابق سر بلند رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ آئین اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے لیکن اداروں کی تضحیک سے روکتا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آئین کی منتخب شقیں اپنے فائدے کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہئیں۔ کوئی شخصیت اداروں سے اہم نہیں اور کوئی ادارہ ریاست سے بڑا نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افواج پاکستان نہ کسی قسم کا تصادم کر رہی ہیں اور نہ چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے امن اور استحکام کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ پچھلے 3 ،4 سال زیادہ توجہ فاٹا پر رہی جس کا بلوچستان میں شر پسندوں نے فائدہ اٹھایا۔ اب ہمارا فوکس بلوچستان ہو گا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں دھرنے کا مسئلہ افہام تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ فوج کو طلب کرنے یا نہ کرنےکا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔ اگر حکومت بلائے گی تو آرمی چیف کے ساتھ بیٹھ کر مشورہ کریں گے۔