Friday, April 26, 2024

آئی ڈی پیزکی آبائی گھروں کو واپسی پر خوشیوں کےقابل دیدمناظر

آئی ڈی پیزکی آبائی گھروں کو واپسی پر خوشیوں کےقابل دیدمناظر
March 21, 2015
مردان(نائنٹی ٹو نیوز)جنوبی وزیرستان آپریشن متاثرین کی طویل عرصے بعد اپنے آبائی علاقوں کو واپسی شروع ہوگئی ہے جس پر متاثرین انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔ ٹانک میں موجود جنوبی وزیرستان کے وہ رہائشی جو 8 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں، آبائی مٹی سے لمبے عرصے تک جدائی کے بعد واپسی پر متاثرین خوشی سے سرشار ہیں تاہم وہ اپنے علاقوں کی فوری بحالی چاہتے ہیں۔ واپس جانےوالوں میں ایسے بچے بھی شامل ہیں جو گھروں سے دور قیام کے دوران پیدا ہوئے اور پلے بڑھے، بندوبستی علاقوں میں پڑھنے والے یہ بچے پہلی بار جنوبی وزیرستان جا رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کے لئے تعلیم کے یکساں مواقع چاہتے ہیں۔ متاثرین آپر یشن کی واپسی کا سلسلہ مر حلہ وار جا ری ہے، جنوبی وزیرستان کے متاثرین اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع  ہو گیا ہے ۔ متاثرین آپریشن 8 سال کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں اور وہ انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے بھی کافی مطمئن نظر آ رہے ہیں۔