Friday, April 19, 2024

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں انوشکا شرما ایک بار پھرجلوے بکھیریں گی

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں انوشکا شرما ایک بار پھرجلوے بکھیریں گی
April 1, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی کھلاڑیوں کو  اداکاروں کا ساتھ آئی پی ایل میں بھی رہے گا۔ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کےسیمی  فائنل میں خبروں کی زینت بننے والی انوشکا شرما اب آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی  جلوے بکھیریں گی۔ دنیا کے نامور کرکٹرز، بھارتی کرکٹ لیگ میں جگمگانے کے لئے تیار ہیں۔ آئی پی ایل سیزن آٹھ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سات اپریل کو کولکتہ میں سجے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب  میں اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی خاص دوست انوشکا شرما اپنی دلکش اداؤں سے خوب جلوے بکھیریں گی۔ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل سے ہی باہر ہوگئی تھی تو بھارتی شائقین کرکٹ نے ویرات کی اس خراب پرفارمنس کا ذمہ دار انوشکا کو ٹھہرایا تھا۔ انوشکا اور ویرات ان دنوں دہلی میں ہیں اور دونوں جمعے کو  بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی شادی میں  شرکت کریں گے۔