Thursday, March 28, 2024

آئی پی ایل کرپشن کیس کے فیصلے کے بعد سری نواسن کی آئی سی سی  کی چیئرمین شپ بھی خطرے میں

آئی پی ایل کرپشن کیس کے فیصلے کے بعد سری نواسن کی آئی سی سی  کی چیئرمین شپ بھی خطرے میں
July 14, 2015
نئی دہلی(92نیوز)آئی پی ایل کرپشن کیس کا فیصلہ آنے کے بعد آئی سی سی کے چیئرمین این سری نواسن کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے، این سری نواسن نہ صرف چنائی سپر کنگز کے مالک ہیں بلکہ وہ کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے وقت بھارتی کرکٹ بورڈ کے بھی سربراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق دو ہزار تیرہ میں راجستھان رائلز کے تین کرکٹرز کی گرفتاری پر اسپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آیا تو این سری نواسن بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھے، کرپشن کیس میں اپنی آئی پی ایل فرنچائز چنائی سپر کنگز کا نام سامنے آنے پرمستعفی ہونے کے لئے دباؤ بڑھا تو انہوں نے فیصلہ آنے تک عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا، کچھ عرصے بعد وہ انتخابات کے ذریعے دوبارہ سے بھارتی بورڈ کی سربراہی کے خواہشمند ہوئے تو سپریم کورٹ آڑے آ گئی، سری نواسن بھارتی بورڈ کے سربراہ تو نہ بن سکے لیکن اپنے اثر و رسوخ کی بنا پر آئی سی سی کے چیئرمین بن بیٹھے، چنائی سپر کنگز اور گروناتھ میاپن کو سزا سنائے جانے کے بعد سری نواسن اخلاقی طور پر آئی سی سی کا چیئرمین رہنے کا جواز کھو چکے ہیں لیکن  جب تک بھارتی کرکٹ بورڈ نہ چاہے، انہیں اس عہدے سے ہٹانا آسان نہیں ہو گا۔