Wednesday, May 1, 2024

آئی پی ایل کرپشن کیس کا فیصلہ تو ہوگیا لیکن آئی سی سی پراسرارطورپر خاموش

آئی پی ایل کرپشن کیس کا فیصلہ تو ہوگیا لیکن آئی سی سی  پراسرارطورپر خاموش
July 14, 2015
نئی دہلی(92نیوز)آئی پی ایل کرپشن کیس کا فیصلہ آگیادوٹیموں اور دو ٹیم مالکان پر پابندی بھی لگا دی گئی مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی بالادستی میں چلنے والی آئی سی سی نے چپ سادھ لی اورسری نواسن بدستور عہدے پرکام کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دو ہزار تیرہ میں راجستھان رائلزکے تین کرکٹرز کی گرفتاری پراسپاٹ فکسنگ اورمیچ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آیا تواس وقت سری نواسن بھارتی کرکٹ بورڈکے سربراہ تھے،کرپشن کیس میں اپنی آئی پی ایل فرنچائز چنائی سپر کنگز کا نام سامنے آنے پرمستعفی ہونے کے لئے دباؤ بڑھا تو انہوں نے فیصلہ آنے تک عہدے سے الگ ہونے کا اعلان  کردیا لیکن کمال فنکاری سے پھرامیدواربن گئے،بھارتی سپریم کورٹ کاحکم آڑے آیا سری نواسن کرکٹ بورڈ کے سربراہ تو نہ بن سکے لیکن اپنے اثر و رسوخ کی بنا پر آئی سی سی کے چیئرمین بن بیٹھے۔ آئی سی سی کے چیئرمین کے گھربیٹھ کر میچ فکسنگ ہوئی جوئے کے ریٹ طے ہوتے رہےعدالت کا فیصلہ بھی آگیالیکن قربان جائیں آئی سی سی کے جس کوصرف ایک آنکھ سےصرف پاکستان کے کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث نظرآتے ہیں۔ پابندی لگتی ہے تو صرف پاکستانیوں پر آئی سی سی کے چیئرمین کو توپوچھنے والا کوئی نہیں،پھر آئی سی سی  بھی تو ایک کاروباری ادارہ بن چکا ہے جسے صرف پیسوں سے مطلب ہےکہاں سے  آتے ہیں کیسے آتے ہیں اس کو اس سے کیا۔ پھر سری نواسن تو خود اس  گندےدھندے کے کردار ہیں وہ بھلا اپنے ہی خلاف کیوں کارروائی کریں گے۔