Monday, September 16, 2024

آئی پی ایل کامزہ تب آئے جب پاکستانی کھلاڑی بھی اس گیم کا حصہ ہونگے : رشی کپور

آئی پی ایل کامزہ تب آئے جب پاکستانی کھلاڑی بھی اس گیم کا حصہ ہونگے : رشی کپور
April 6, 2017
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں آئی پی ایل کاخوب چرچا ہےدنیا بھر سے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کا حصہ بننےلگےلیکن بھارتی اداکاررشی کپور کا کہنا ہے کہ کھیل کا مزہ تب آئے گا جب پاکستانی کھلاڑی بھی اس گیم کا حصہ بنیں گے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کے نامور اداکار رشی کپور انڈین پریمیئرلیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر بات کر کے میڈیا کی توجہ کا باعث بنے گئے۔ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہناتھا ہم نے دنیا بھر سے کھلاڑی لئے ہیں میں اپیل کرتا ہوں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے پھر میچ ہوگا،بھارتی اداکاررشی کپور کا کہنا ہے کہ کھیل کا مزہ تب آئے گا جب پاکستانی کھلاڑی بھی اس گیم کا حصہ بنیں گے۔