Sunday, May 12, 2024

آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہا پوٹینشل موجود ہے ، وزیر اعظم

آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہا پوٹینشل موجود ہے ، وزیر اعظم
April 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہا پوٹینشل موجود ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی ٹی ایکسپرٹ مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ، چئیرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے مختلف قلیل، وسط اور طویل المدت اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت آئی ٹی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کا پوٹیشنل موجود ہے۔ ہم سیکٹر منظم نہ ہونے اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ استعداد سے بہت کم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ملک کے نوجوانوں کے پوٹیشنل کو برؤے کار لانے کے حوالے سے آئی ٹی سیکٹر کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ آئی ٹٰی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہا پوٹیشنل موجود ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے جہاں مختلف چیلنجز سامنے آئے ہیں وہاں گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کے حوالے سے آئی ٹی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ حکومت آئی ٹی سیکٹر کے ماہرین خصوصاً فری لانسرز کو منظم کرنے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ایس ٹی زیز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی قلیل، وسط اور طویل المدت حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے۔