Friday, April 26, 2024

آئی ٹی سیکٹر اصلاحات، پاکستان کی عالمی سطح پر رینکنگ میں نمایاں اضافہ

آئی ٹی سیکٹر اصلاحات، پاکستان کی عالمی سطح پر رینکنگ میں نمایاں اضافہ
September 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ٹی سیکٹر میں اصلاحات سے پاکستان کی عالمی سطح پر رینکنگ میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

گلوبل انوویشن انڈیکس میں پاکستان 132 ممالک میں 107 ویں سے 99 ویں پوزیشن پرآگیا۔ جنوبی و وسطی ایشیا کے 10 ممالک میں پاکستان کی 7 ویں پوزیشن ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی سی ٹی سیکٹر و انفراسٹرکچر میں اصلاحات سے اپنی پوزیشن بہتر کی۔ مختلف شعبوں کی کارکردگی رپورٹ میں آئی ٹی سیکٹر کے 11 شعبوں میں بہتری ریکارڈ ہوئی۔ فون سازی، آئی ٹی ایکسپورٹ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی، ٹیکنالوجی تک رسائی و استعمال میں بہتری، گورنمنٹ آن لائن سروسز، موبائل ایپلی کیشنز، الیکٹرانک حصہ داری، ہائی ٹیک ایکسپورٹ کے شعبوں میں بہتری شامل ہیں۔

گلوبل اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم انڈیکس میں بھی پاکستانی رینکنگ 82 سے 75 ہوگئی۔ اسٹارٹ اپس انڈیکس میں پاکستان کے 2 نئے شہر جہلم اور ملتان شامل ہونے سے تعداد 8 ہوگئی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا آئی ٹی سیکٹر میں ہماری اصلاحات عالمی درجہ بندی میں بہتری کا سبب بنیں۔ سید امین الحق بو لے کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں نمایاں ترقی کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ عالمی اداروں کی جانب سے ہماری کوششوں کا اعتراف بتاتا ہے کہ ہم درست سمت میں ہیں۔