Saturday, September 21, 2024

آئی ٹی خدمات کی برآمدات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، برکان سعید

آئی ٹی خدمات کی برآمدات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، برکان سعید
March 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سافٹ ویئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین برکان سعید کا کہنا ہے کہ آئی ٹی خدمات کی برآمدات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ اگرسیلز ٹیکس سسٹم کو ختم نہ کیا گیا تو آئندہ سال ایک ارب ڈالر لانا مشکل ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں سافٹ ویئر ایسوسی ایشن کے عہدیدار برکان سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کریڈٹ سسٹم سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔ اس سے فری لانسرز اورچھوٹی کمپنیوں کو کاروبار میں مشکلات آئیں گی۔ ٹیکس کریڈٹ سسٹم کو ختم کیا جائے ورنہ آئندہ سال ایک ارب ڈالر لانا مشکل ہو جائے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات کو جون تک دو ارب ڈالر تک پہنچائیں گے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے حمایت کا اعلان کیا ہے، یہ ٹیکس کا استثنیٰ آئی ٹی کمپنیوں پر سے آئی ایم ایف کے کہنے پر ہٹائی جا رہی ہے۔

برکھان سعید نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ صنعت کاروں کے خدشات کو دور کیا جائے۔ سرمایا کاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔