Thursday, May 2, 2024

آئی فون کا پاس کوڈ اب صرف سوڈالر میں توڑا جاسکے گا  

آئی فون کا پاس کوڈ اب صرف سوڈالر میں توڑا جاسکے گا  
September 19, 2016
لندن(ویب ڈیسک)آئی فون کے پاس کوڈ کو اب سو ڈالر میں توڑ ا جاسکے گا ۔ بی بی سی کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کیمبرج کا ایک طالب علم آئی فون کی میموری چپ کی نقل بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد وہ آئی فون کے پاس کوڈ کو توڑنے کے لیے بے شمار کوششیں کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ آئی فون میں اگر آپ ایک حد سے زیادہ غلط پاس کوڈ ڈالیں تو فون میں موجود تمام فائلیں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ اسی لیے اس طالب علم کی جانب سے بے شمار کوششیں کرنے کی صلاحیت ایجاد کرنے سے آئی فون کا پاس کوڈ توڑنا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ یہ تحقیق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ آئی فون کی چپس کی نقل کرنے سے یہ ممکن نہیں ہوگا۔ ایف بی آئی نے یہ دعویٰ اس وقت کیا تھا جب وہ سان برنارڈینو کے حملہ آور رضوان فاروق تک رسائی کے لیے عدالت سے استدعا کر رہے تھے کہ اپیل کمپنی کو مجبور کیا جائے کہ وہ آئی فون کے کوڈ کو توڑنے کا راستہ حکام کو بتائیں۔