Tuesday, May 14, 2024

آئی فون اب فیس ماسک پہننے پر بھی ان لاک ہو جائے گا

آئی فون اب فیس ماسک پہننے پر بھی ان لاک ہو جائے گا
February 3, 2021

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) فیس ماسک اب زندگی کا لازمی جزو بن گیا ہے اور اسمارٹ فونز صارفین کو موبائل ان لاک کرنے میں مسئلہ کر رہا تھا جس کا حل اپیل نے نکال لیا۔ اب ایپل کے صارفین فیس ماسک پہننے ہوئے بھی آئی فون کو ان لاک کر سکتے ہیں ۔

ابھی تک یہ فیچر آئی او ایس 14.5 کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس ورشن میں فیس آئی ڈی استعمال کرنے والے صارفین  اب فیس ماسک پہنے ہوئے بھی آئی فون ان لاک کر سکیں گے ۔

یہی فیچر اپیل واچ او ایس 7.4 کے بیٹا ورژن  میں بھی دیا گیا ہے جو ڈیوائسز کو فیس ماسک پہننے پر بھی  ان لاک کرے گا ۔لیکن یہ فیچر ایپل واچ کے ذریعے ہی کام کریگا جو کلائی پر پہننا ہوگی جس کے بعد ہی آئی فون فیس آئی ڈی سے ان لاک ہو سکے گا۔

اگر ایپل واچ کارسٹ ڈیٹکشن فیچر ڈس ایبل ہو تو آئی فون کو فیس ماسک پہن کر ان لاک نہیں کیا جا سکے گا،

اسی طرح آئی فون کو ایپل واچ کی مدد سے فوری طور پر ری لاک بھی کیا جاسکے گا۔