Thursday, April 25, 2024

آئی سی سی کے بے اختیار صدر مصطفیٰ کمال مستعفی

آئی سی سی کے بے اختیار صدر مصطفیٰ کمال مستعفی
April 1, 2015
ڈھاکہ(ویب ڈیسک)آئی سی سی کے  طاقتور بھارتی چیئرمین این سری نواسن سے اختلافات رنگ لے آئے، کونسل کے بے اختیاربنگلا دیشی صدر مصطفیٰ کمال کو مستعفی ہونا پڑ گیا۔ آئی سی سی کے اگلے  صدر کے لئے نجم سیٹھی کو منتخب کیا جا چکا ۔ اختلافات کا آغاز  بھارت اور بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے ہوا جس میں بنگلا دیش کے خلاف دو متنازعہ فیصلے دیئے گئے۔ بھارت میچ جیتا تو مصطفیٰ کمال نے  امپائرنگ کے معاملے پر اپنے ہی ادارے کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ آئی سی سی بھی خاموش نہ رہا اور چیئرمین این سری نواسن کے کہنے پر چیف ایگزیکٹو ڈیو ڈ رچرڈسن نے مصطفیٰ کمال پر جوابی وار کر دیا۔ معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ ورلڈ کپ کا فائنل سر پر آن پہنچا،  فائنل سے قبل آئی سی سی میٹنگ ہوئی،  فیصلہ ہونا تھا کہ  فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کون دے گا، صدر ہونے کے ناطے مصطفیٰ کمال اس کے حقدار تھے لیکن چیئرمین نے فیصلہ کیا کہ یہ اعزاز وہ خود حاصل کریں گے۔ مصطفیٰ کمال ناراض ہوئے اور اختتامی تقریب میں بھی شرکت نہ کی،  اس کے بعد ان کا بیان سامنےآیا کہ وہ اپنے خلاف سازش کرنے والے چہروں کو بے نقاب کریں گے۔ آج وہ اپنے بے اختیار عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔