Sunday, September 8, 2024

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا
January 18, 2016
لاہور(92نیوز)آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستان سپر لیگ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا، سینئر مینجر اینٹی کرپشن مارٹن ورٹجن  کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے سینئر مینجر مارٹن ورٹجن نے لاہور میں پی سی بی کے  ہیڈکوارٹر  میں حکام کو  اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اور عہدیداروں کو اینٹی کرپشن قوانین سے آگاہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارٹن ورٹجن نےکہا کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے پی سی بی سے معاونت جاری رہے گی۔ مارٹن ورٹجن  کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ  بھی ایک بڑا ایونٹ  ہے اور اس کے انعقاد اور کرپشن کی روک تھام کے لیے پی سی بی  کی جانب سے تمام انتظامات قابل ستائش ہیں۔