Friday, May 3, 2024

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری ، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہت برقرار

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری ، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہت  برقرار
May 3, 2019
 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہت  برقرار ہے۔ شاہین ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سال کی نمبر ون ٹیم قرار پائے۔ دنیا بھر کی 80 ٹیموں میں پاکستان نے پہلا نمبر حاصل کیا۔ آئی سی سی نے گلوبل ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی۔ پچھلے دو سال میں  قومی ٹیم کی  ٹی ٹوینٹی میں  پرفارمنس شاندار رہی۔ مسلسل گیارہ  ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ گرین شرٹس نے دو سال میں صرف ایک ٹی ٹوینٹی سریز ہاری۔ آئی سی سی  ٹی ٹوینٹی  رینکنگ میں  جنوبی افریقہ  دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ  کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارتی ٹیم دوسرے جبکہ پاکستان ایک روزہ  رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر ہے۔