Thursday, April 18, 2024

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای اور عمان منتقلی کی باضابطہ منظوری

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای اور عمان منتقلی کی باضابطہ منظوری
June 29, 2021

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای اور عمان منتقل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ ایونٹ بھارت کے بجائے یواے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے بھارت میں کورونا کی خراب صورتحال کے باعث ایونٹ یو اے ای منتقل کیا گیا ہے، بھارت میں ایونٹ کا انعقاد مشکل تھا، ایونٹ یو اے ای منتقل ہونے کے باوجود میزبانی بھارت کے پاس رہے گی۔

میگا ایونٹ چار وینیوز پر کھیلا جائے گا، میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے تھے کہ ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں ہوں لیکن کورونا کی غیر یقینی صورتحال اور ٹورنامنٹ کی اہمیت کی وجہ سے ہم ایونٹ کی میزبانی یو اے ای اور عمان میں کر رہے ہیں۔

میگا ایونٹ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا۔