Friday, March 29, 2024

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، انگلینڈ ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، انگلینڈ ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی
July 16, 2019
دبئی ( 92 نیوز )کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اختتام پر آئی سی سی نے ون ڈے ،ٹیسٹ اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔ انگلینڈ  ون ڈے کی نمبرون ٹیم بن گئی،ٹاپ ٹین بلے بازوں میں بابر اعظم بھی شامل جبکہ کوئی پاکستانی باؤلرٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا۔ ورلڈکپ 2019 میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انکی محنت کا صلہ مل گیا  ، ورلڈچیمپئن انگلینڈ125پوائنٹس کیساتھ ون ڈے کی نمبرون ٹیم بن گئی۔ پاکستان ٹاپ فائیو ٹیموں میں جگہ نہ بناسکا،97پوائنٹس کیساتھ چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے ، رینکنگ میں بھارت  کادوسرا  ،نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیاچوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر کی ٹیم بن گئی ۔ بہترین بلے بازوں کی لسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پہلا اور روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے ،بابر اعظم دنیاکے تیسرے بہترین بلے باز بن گئے ۔ دوسری جانب ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلر جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ ٹرینٹ بولٹ دوسری ،ربادا کی تیسری پوزیشن جبکہ بھارت کے جسپریت بھمرا 740پوائنٹس کیساتھ ٹاپ باؤلر بن گئے ۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ورلڈکپ میں 606رنز اور11 وکٹوں کے ساتھ دنیا کے بہترین آل راؤنڈر بن گئے۔ بہترین آل راؤنڈرز میں بین اسٹوکس کا دوسرا اور عماد وسیم کا چوتھا نمبر،دو افغان کھلاڑی محمد نبی اور راشد خان بھی ٹاپ فائیو آل راؤنڈرز میں شامل ہونے میں کامیاب رہے ،محمد حفیظ دسویں پوزیشن پر آئے ۔