Friday, May 17, 2024

آئی سی سی کی آل ٹائم ٹی 20 باؤلرز رینکنگ میں عمر گل سر فہرست

آئی سی سی کی آل ٹائم ٹی 20 باؤلرز رینکنگ میں عمر گل سر فہرست
September 13, 2020
دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ ٹین میں پانچ پاکستانی باؤلرز شامل ہیں، پاکستان کے فاسٹ باؤلر عمر گل کا پہلا نمبر، ویسٹ انڈیز کے اسپنر سیموئل بدری دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ جاری کردی گئی، ٹاپ ٹین میں پانچ پاکستانی باؤلرز شامل ہیں، ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر عمر گل کا پہلا نمبر ہے۔ آل ٹائم ٹاپ ٹین باؤلزر کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے اسپنر سیموئل بدری کا دوسرا نمبر، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی چھٹے اور  سعید اجمل  آٹھواں نمبر پر موجود ہیں۔ عماد وسیم ٹاپ ٹین باؤلرز کی فہرست میں  نویں جب کہ شاداب خان دسویں نمبر  پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔