Tuesday, April 23, 2024

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر شاہین شاہ پر میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر شاہین شاہ پر میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ
November 21, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر شاہین شاہ پر میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ کر دیا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے بنگلا دیش کے بیٹر عفیف حسین کی جانب تھرو کی جو ان کی پنڈلی پر لگی جس پر آئی سی سی نے پاکستانی باؤلر کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔