Saturday, May 18, 2024

آئی سی سی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرانے کیلئے کوشاں

آئی سی سی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرانے کیلئے کوشاں
December 24, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنوانے کے لیے کوشاں ہے، 3 ملین ڈالر کی رقم خرچ کرے گا۔

کرکٹ کو اولمپکس 2028 کا حصہ بنوانے کیلئے آئی سی سی 3 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پہلے ہی لاس اینجلس گیمز کے لیے ممکنہ 28 کھیلوں کا اعلان کرچکی ہے جس میں کرکٹ شامل نہیں ہے۔

اب اس کھیل کو گیمز کا حصہ بنانے کی آخری امید 2023 میں مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے اضافی کھیلوں کی گیمز میں شمولیت ہے۔