Friday, April 26, 2024

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر جاری

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر جاری
October 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر جاری ہے ، فیصل مسجد اسلام آباد اور دامن کوہ میں ٹرافی نمائش کے لئے رکھی گئی، ٹیسٹ کرکٹر جنید خان کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کی سیریز پاکستان کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔ اکیس ممالک کے سفر پر نکلی ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی کی اسلام آباد میں نمائش ہوئی، کرکٹ کے عالمی کپ کی شاہ فیصل مسجد  اور دامن کوہ میں ٹیسٹ کرکٹر جنید خان  نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔ ٹیسٹ کرکٹر جنید خان  کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  ورلڈ کپ میں ماضی  میں پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھا چکا ہے ۔پر امید ہوں آئندہ کہ ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ کرکٹر جنید خان کا کہنا تھاکہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خود پر بھروسہ کرنا ہوگا ،ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کی سیریز ہمارے لئےسود مند ثابت ہوگی۔