Friday, April 26, 2024

آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2017 کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا

آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2017 کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا
June 1, 2016
دبئی(ویب ڈیسک)آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی2017 کےباقاعدہ شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا۔  جون کو پاکستان کا ٹاکرا بھارت سے ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی 2017 میں پاکستان کے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں  اور 4 جون کو پاکستان کا ٹاکرا روائیتی حریف بھارت سے ہو گا جبکہ7 جون کو پاکستان کا سامنا جنوبی افریقہ سے ہو گا اور آخری گروپ میچ سری لنکا سے 12 جون کو کھیلا جائے گا، آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی 2017 انگلینڈ میں کھیلی جائے گی،، آئی سی سی ذرائع کے مطابق چیمپیئن ٹرافی 2017 کا باقاعدہ شیڈول آج جاری کیا جائے گا۔