Saturday, May 18, 2024

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : سٹیون سمتھ پہلے، سنگاکارا دوسرے، یونس خان چھٹے، مصباح الحق نویں نمبر پر

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : سٹیون سمتھ پہلے، سنگاکارا دوسرے، یونس خان چھٹے، مصباح الحق نویں نمبر پر
June 15, 2015
دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد چوتھی سے پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ سمتھ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں 199رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی رینکنگ بہتر بنائی۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز تیسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملا چوتھے، سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز پانچویں اور پاکستان کے یونس خان چھٹے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق کا نوواں نمبر ہے۔ باو¿لرز میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں، سعید اجمل گیارہویں اور جنید خان بارہویں نمبر پر ہیں۔