Thursday, April 18, 2024

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
January 6, 2017

 کراچی (92نیوز)سری لنکا میں  ہونے والے آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے چودہ رکنی قومی وومن کر کٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا  ثنا میر کپتان مقرر۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان وومن ٹیم  انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے  سری لنکا میں کوالیفائنگ روانڈ کھیلے گی جس کے لئے چودہ رکنی  اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ثنا میر ٹیم کی کپتان اور بسمہ معروف نائب کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جویریہ  ودود،عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی،نین عابدی، سدرہ امین ،سدرہ نواز وکٹ کیپر، عالیہ ریاض نشرہ سندھو ،غلام فاطمہ ،انعم امین،ایمن انور،اور ماہم طارق شامل ہیں۔ ٹیم کا اعلان دو رکنی سلیکشن کمیٹی جو کہ فرخ زمان اور عروج ممتاز خان پر مشتمل ہے نے کیا ۔ ٹیم  سات سے اکیس فروری کے درمیان سری لنکا میں کوالیفائنگ روانڈ کھیلے گی۔