Friday, April 19, 2024

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی لاہور میں دوسرے روز سیر

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی لاہور میں دوسرے روز سیر
October 4, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی 2019 کی سیر دوسرے روز بھی جاری رہی ، دوسرے مرحلے میں ٹرافی کو واہگہ بارڈر پر رینجرز کے جوانوں نے سلامی دی، ٹرافی کو گورنمنٹ کالج بھی لے جایا گیا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 2019 کی دوسرے مرحلےمیں لاہورکی سیرجاری رہی ، ورلڈکپ کی ٹرافی واہگہ بارڈ پرپہنچائی گئی تواسے رینجرزکے جوانوں  نے سلامی دی ۔ پی سی بی کی جانب سے تصاویربھی بنائی گئیں جس کے بعد وہاں سے ٹرافی کا واپسی کاسفرشروع ہوگیا ،اس سے پہلےگورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ٹرافی کی رونمائی ورلڈکپ 1992 کے ہیرو مشتاق احمد نے کی ۔ جیسے ہی ٹرافی کالج پہنچی تو طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد ٹرافی کو دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئی ، اس موقع پرطلبا ٹرافی کی تصاویربناتے رہے ۔ پہلے روزکرکٹر محمد عرفان ٹرافی لے کر قذافی سٹیڈیم سے نکلے اورٹورازم کی ڈبل ڈیکر بس پر شہر کاچکرلگایا، راستےمیں لوگوں نے تالیاں بجا کر ٹرافی کا استقبال کیا اورگاڑی کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔