Friday, April 26, 2024

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی
October 3, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی، کرکٹر محمد عرفان نے ڈبل ڈیکرپر ٹرافی کے ساتھ شہر کا چکرلگایااور کہا کہ ورلڈکپ جیت کر ٹرافی پاکستان لائیں گے ۔ آئی سی سی ورلڈکپ  کی چم چم  کرتی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، لاہور میں دو دن قیام کے دوران ٹرافی کی مختلف مقامات پررونمائی کی جائے گی ۔ پہلے روزکرکٹر محمد عرفان ٹرافی لے کر قذافی سٹیڈیم سے نکلے اورٹورازم کی ڈبل ڈیکر بس پر شہر کاچکرلگایا ،   راستہ میں لوگوں نے تالیاں بجا کر ٹرافی کا استقبال کیا اورگاڑی کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔ واپسی پر قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ 1992 اور 2019 کی مشترکہ رونمائی کی گئی ، میڈیا ٹاک میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان اور محمد عرفان نے اس موقع کو تاریخی قرار دیا۔ ٹرافی جمعرات کوجی سی یونیورسٹی، واہگہ بارڈر اور شوکت خانم اسپتال لے جائی جائے گی اور شام کو اسلام آباد روانہ کی جائے گی۔