Sunday, September 8, 2024

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
January 10, 2016
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی۔ دنیا بھر کا سفر کرنے والی ٹرافی دو روز پاکستان رہنے کے بعد بنگلہ دیش چلی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی ٹرافی لے کر پاکستان پہنچے ہیں جس کی رونمائی آج صبح آرمی پبلک سکول پشاور میں ہو گی تقریب میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت دیگر کھلاڑی اور پی سی بی حکام شریک ہوں گے۔ بارہ جنوری کو ٹرافی کو لاہور لایا جائے گا جہاں کنیئرڈ کالج سمیت مختلف تقریبات میں ٹرافی کی رونمائی ہو گی جبکہ اسی رات ٹرافی قذافی اسٹیڈیم لائی جائے گی جہاں بڑی تقریب منعقد ہو گی۔ پشاور اور لاہور کا چکر لگانے کے بعد ٹرافی تیرہ جنوری کو بنگلہ دیش روانہ کر دی جائے گی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے  دو ہزار نو میں پاکستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیت کر دینے والے کپتان یونس خان کو ٹرافی کی رونمائی کے لیے مدعو نہیں کیا۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان نے نجی مصروفیت کی وجہ سے تقریب میں شرکت سے معذوری ظاہر کی تھی جس کے باعث اظہر علی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔