Friday, March 29, 2024

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
November 21, 2017

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ۔  بھارتی بلےباز ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر آ گئے۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ بھارت اور سری لنکا کے درمیان  کولکتہ ٹیسٹ  کے بعد جاری کی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آئی لینڈرز کیخلاف سنچری کا صلہ مل گیا ،ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر آ گئے ،اوپنر شیکھر دھون دو درجے ترقی کے بعد 28 ویں نمبر پر آ گئے۔

بولنگ میں بنشور کمار  نے 29 ویں جبکہ  محمد شامی نے 18ویں پوزیشن حاصل کر لی ،بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ،بولنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن  پہلے نمبر پر موجود ہیں۔