Saturday, April 20, 2024

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
December 19, 2017

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، انگلش ٹیم کیخلاف ڈبل سنچری داغنے والے اسٹیو اسمتھ کا پہلی پوزیشن پر راج برقرار ہے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور انہی کے ہم وطن پجارا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اظہرعلی آٹھویں پوزیشن پر ہیں، باؤلنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن جبکہ آل راؤنڈز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں۔